موٹرسائیکل اور چھوٹی گاڑیاں رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول قیمتوں میں خصوصی سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہونے پر عوام کی جانب سے سخت احتجاج رنگ لایا، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے شام گئے بڑا حکم جاری کر دیا ، پاکستانی عوام کیلئے زبردست خوشخبری ۔ تفصیلات کے مطابق ان دنوں پاکستان میں جو مہنگائی کی سخت لہر آئی ہے اس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے اور اس پر طرفہ تماشایہ کہ ہر پندرہ دنوں بعد پاکستان میں جو پٹرول کی قیمت بڑھائی جاتی ہے۔

ا س سے پاکستانی شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اپنی گاڑیوں میں پٹرول دلوانا ان وسعت سے باہر ہوتا جا جا رہا ہے ۔ اس حوالے سے اب سے کچھ دیرقبل وزیر اعظم عمران خان نے مڈل کلاس عوام کیلئے پٹرول پر سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے پلان بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل ، رکشہ اور عوامی گاڑیوں میں پٹرول پر سبسڈی دی جائے اور اس کیلئے متعلقہ ادارے جلد از جلد پالیسی مرتب کریں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں