میرے ہوتے ہوئے میرٹ ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکا جائیگا

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے میرٹ ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں سینڑل پنجاب سے وابستہ کرکٹ کلبوں کے صدور سے ملاقات کی اور گراس روٹ کرکٹ پر اپنا پلان پیش کیا۔

ملاقات میں رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو نمبر ون بنانے کی سوچ رکھنی چاہیے، میں اپنا کیرئیر چھوڑ کر کرکٹ ٹھیک کرنے اور عزت سے کام کرنے آیا ہوں، میں پی سی بی سے ایک پائی وصول نہیں کروں گا۔رمیز راجہ نے کہا کہ کلبز کے مسائل سے واقف ہوں، آپ لوگوں کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں، سیدھا میرے کمرے میں آئیں، آپ لوگوں کی عزت کروں گا آپ مجھے عزت دیں، یہ حقیقت ہے کہ مسائل زیادہ ہیں، پچز اور کوچنگ کا معیار بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے دروازے ہر وقت آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں، کالج اور فرسٹ کلاس کرکٹ صرف آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں