امریکا جانے کے خواہشمند ہو جائیں تیار، امریکی انتظامیہ نے طویل عرصے بعد بڑا اعلان کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے 8 نومبر سے غیر ملکی مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔وائٹ ہاؤس کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کیون منوز کا کہنا ہے کہ 8 نومبر سے وہ مسافر امریکہ آسکیں گے جنہوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں۔ ان مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے کرائے گئے منفی کورونا ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

امریکہ آنے والے مسافروں کیلئے ضروری ہے کہ انہوں نے امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہو۔امریکہ کے اس اعلان کے بعد امریکی کمپنیوں کی بنائی ہوئی فائزر، موڈرنا، برطانیہ کی ایسٹرا زینیکا اور چین کی سائنو ویک اور سائنو فام ویکسین لگوانے والے مسافر ملک میں داخلے کے اہل ہوں گے۔ خیال رہے کہ امریکہ نے غیر ملکی مسافروں کا داخلہ مارچ 2020 میں بند کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close