عمران خان نے اقتدار میں آکر ڈوبتی معیشت کو بچایا، شوکت ترین نے دعویٰ کر دیا، افغان مہاجرین کی آمد کا اشارہ بھی دے دیا

واشنگٹن(آئی این پی ) وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدارمیں آکرڈوبتی معیشت کوبچایا ،انقلابی اقدامات کیے، حکومت پاکستان کمزورطبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ سیپاکستان کی معیشت متاثرہوئی، عمران خان نے اقتدارمیں آکرڈوبتی معیشت کوبچایا اور پاکستانی معیشت کو بچانے کیلئے انقلابی اقدامات کیے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ زراعت اوردیگر شعبوں کی بہتری کیلئے مثالی اقدامات کیے،

پاکستانی معیشت 5فیصدکی رفتارسے زیادہ ترقی کریگی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ ملک میں اصلاحاتی ایجنڈیپرکام جاری رکھے ہوئے ہیں، نوجوان ملکی آبادی کا60فیصدہیں جنہیں نوکریاں چاہئیں، حکومت سستے گھر اور صحت کارڈ فراہم کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو کورونا وبا وسے شدیدنقصان پہنچا، حکومت نے کوروناوباکاموثرطریقے سے مقابلہ کیا، مستحکم طبقے کوترقی کے ثمرات پہنچائیں گے۔ افغان حکومت شدیدمالی بحران کاشکارہے، بحران سنگین ہواتومہاجرین مختلف ممالک میں جانے پرمجبورہوں گے، افغانستان میں تمام افغانوں کی مشترکہ حکومت کے حق میں ہیں۔ اس سے قبل وزیرخزانہ شوکت ترین نے ورلڈ بینک کے نائب صدراوروفد سے ملاقات کی تھی ، ملاقات پاکستانی سفارتخانے میں ہوئی، وفاقی وزیر حماد اظہر،وزیر اکنامک افیئرعمرایوب نے ویڈیولنک سے شرکت کی جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک،سفیرپاکستان ڈاکٹراسدمجید خان ودیگرحکام بھی شریک ہوئے۔ وزیرخزانہ نے پاکستان سروس ڈلیوری بہتربنانے میں عالمی بینک کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا حکومت پاکستان کمزورطبقات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کے نفاذمیں بہتر پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان میں ترقی اہداف کیلئے رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں