ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق انکی تدفین کہاں پر کی جائیگی ؟ تفصیلات آ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین سیکٹر ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی اور اس حوالے سے اسلام آباد کی انتظامیہ نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی فیصل مسجد میں دو پہر ساڑھے تین بجے کی جائے گی جہاں سیکیورٹی انتظامات کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ مسجد کو کلیئر کیا جارہاہے ۔یاد رہے کہ محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے

باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب کے آر ایل اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی، ڈاکٹروں نے ایٹمی سائنسدان کو بچانے کی پوری کوشش کی تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر وہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو رواں برس اگست میں کورونا کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کی کورونا کی رپورٹ منفی ہونے کے بعد ایٹمی سائنسدان کو گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں