شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے سیکیورٹی گارڈز آپس میں الجھ پڑے

لاہور(آئی این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سیکیورٹی گارڈ آپس میں الجھ پڑے،ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی عیادت کے لیے مولانا فضل الرحمان لاہور میں ان کی رہائش گاہ پہنچے تو گھر باہر تعینات سکیورٹی گارڈز نے فضل الرحمان کی سکیورٹی کو اندر جانے سے روک دیا جس پر فضل الرحمان کے سکیورٹی گارڈز سڑک پر کھڑے رہے،شہبازشریف کے

سیکیورٹی گارڈز کا کہنا تھا کہ انہیں مولانا فضل الرحمان کے گارڈز کو اندر بھیجنے کی ہدایت نہیں ملی، اس لئے انہیں نہیں بھیجا جاسکتا، گھر کے اندر نہ جانے کی اجازت پر مولانا فضل الرحمان کے گارڈز نے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے شہباز شریف کے گارڈز سے کہا کہ اگر کبھی آپ مولانا فضل الرحمان کے مہمان بنے تو ہم بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close