پنجاب کا تمام اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان

لاہور(آئی این پی ) پنجاب کے تمام اسکولوں میں 11 اکتوبر سے مستقل کلاسز کے آغاز کا اعلان کردیا گیا، وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلبا بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ 11 اکتوبر سے پنجاب کے تمام اسکولز میں مستقل کلاسز کا آغاز ہوگا، تعلیمی اداروں پر 50 فیصد طلبا بلانے کی پابندی ختم کر رہے ہیں ،

حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close