بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد (آئی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں 1روپے 95پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ، اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا، جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق منظوری اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے،نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ منظوری کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پرہوگا، اطلاق ڈسکوز کے صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس

ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پرنہیں ہوگا، واضح رہے کہ سی پی پی اے جی نے 2روپے 7پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں