نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے اپنے ساتھیوں کو مدر آف این آر او د یا

راوئیونڈ(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ایم این اے پبلک اکاونٹ کمیٹی چیئر مین رانا تنویر حسین نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کا اصل مقصد تبدیلی سرکار چیئرمین نیب کو توسیع دینااور موجودہ حکومت نے اپنے ساتھیوں کو مدر آف این آر او د یا ہے، آرڈیننس کا مقصد مستقبل میں خود کو احتساب سے بچانا ہے، حکومت شہادتوں کے مروجہ قوانین کی بھی خلاف ورزی کررہی ہے، جمعہ کو میڈیا سے گفتگو

کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے علاوہ تمام اپوزیشن اور لیگل کمیونٹی نے اس آرڈیننس کی مخالفت کی ہے، ن لیگ نیب ترمیمی آرڈیننس کو مناسب فورم پر چیلنج کرے گی،چینی پر سبسڈی کو ای سی سی کا لبادہ پہنایا گیا، لوگوں کو ذاتی فائدے دینے کیلئے انسٹیٹیوشن کا کور دیا گیا کیا اس کی جانچ پڑتال نہیں ہونی چاہئے، موجودہ حکمران عوام کو اصل صورتحال بتائیں،تبدیلی سرکار خود کہتے تھے مہنگائی ہونا وزیر اعظم چور ہتا ہے ،اس وقت کی مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، تاریخی مہنگائی کا سونامی پرپا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آٹا، چینی،

بجلی، گیس اور دوائی چوروں کو این آر او یا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ٓا زاد کشمیر میں تباہ کن زلزلے کو 16برس مکمل ہوگئے، جاں بحق افراد کی یاد میں آج بھی دل خون کے آنسو روتا ہے،8اکتوبر 2005کو زلزلہ آیا تھا جس میں بڑی تعداد میں جانی اور مالی نقصان ہوا تھا ، کئی خواتین بیوہ اور سینکڑوں بچے یتیم، اور کئی خاندان چھت سے محروم ہوئے تے شہید ہونے والوں کو اللہ تعالی آ پنی جوارے رحمت عطا کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close