اداکارہ میر ا ایک بار پھر مشکل میں گرفتار مداحوں کی طرف سے شادی کی مبارکبادیں

لاہور (آئی این پی) اداکارہ میرا کو فوٹو شوٹ پر بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔میرا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر نئے فوٹو شوٹ سے لی گئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔ان تصاویر میں میرا بھاری بھرکم زرق برق لباس میں نظر آ رہی ہیں۔میرا کی جانب سے اپنی اِن تصویروں پر کوئی کیپشن نہیں دیا گیا ہے۔میرا کے سیکڑوں مداحوں کی جانب سے اِن تصاویر پر ان کی خوب تعریفیں

کی جا رہی ہیں جبکہ چند مداح میرا کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ نئی تصویریں اداکارہ میرا کی شادی کی نہیں بلکہ ایک برانڈ کی جانب سے کیے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں جس میں معروف و سینئر اداکارہ ریشم کو بھی میرا کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close