بلوچستان زلزلہ تباہی، 15 کلومیٹر کے علاقے میں مکان تباہ ہو گئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک، ہیلی کاپٹر سے ہسپتال منتقلی جاری

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کے مرکز میں 15 کلو میٹر کے دائرے میں مکانات گرے ہیں۔پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 15 کی حالت تشویشناک ہے، سول اسپتال کوئٹہ میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ 4 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اور پہاڑی تودے گرنے

سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہرنائی سنجاوی روڈ کی بحالی کیلئے لیویز اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، طورغر میں لورالائی ہرنائی شاہراہ بھی بند ہے جس کی وجہ سے ہرنائی میں آج تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close