پمز میں ڈاکٹرز نے زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز)ہسپتال میں پمز میں ڈاکٹرز نے زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے سے انکارکردیا۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے نیشنل لائسنسنگ ایگزام امتحان کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر پولیس نے ہلہ بول دیا تھا۔ڈاکٹرز نے احتجاج کے دوران پی ایم سی کی عمارت پر پتھرا کیا جس کے بعد پولیس نے ڈاکٹرز پر ہلہ بول دیا اور متعدد کو حراست میں

لے لیا تھا۔ڈاکٹرز کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ پولیس اور ڈاکٹرز کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس سے متعدد ڈاکٹرزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پمز میں ڈاکٹرز نے زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج کرنے سے انکارکردیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سینئر پولیس اور انتظامیہ افسران پمز انتظامیہ کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close