کوئی آف شور کمپنی ہے نہ ہی ایسا اثاثہ جسے ڈکلیئر نہ کیا ہو

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی کا پینڈورا پیپرز کے انکشافات پر موقف سامنے آ گیا جس میں انہوںنے اپنے خلاف ایسی خبروں کو قیاس آرائیاں اور الزامات قرا ر دے کر مسترد کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق منگل کووفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی کا پینڈورا پیپرز کے انکشافات پر موقف سامنے آ گیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کوئی آف شور کمپنی ہے نہ ہی ایسا اثاثہ جسے ڈکلیئر نہ کیا ہو،

اس حوالے سے تمام قیاس آرائیوں اور الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close