شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کا معاملہ سلمان خان بھی میدان میں آگئے، اہم قدم اٹھا لیا

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کی انسداد منشیات فورس کے ہاتھوں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان نے اہم قدم اٹھالیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان کی گرفتاری کے بعد سلمان خان اب سے کچھ دیر قبل ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے صورت حال کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق سلمان خان نے شاہ رخ خان کو اپنے تعاون کی مشروط یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر آریان پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے

تو ہم ہر قسم کی قانونی معاونت کریں گے۔

تم یاد بہت آؤ گے، کامیڈی کا بے تاج بادشاہ سب کو اداس کر گیا، عمرشریف کے انتقال پرشوبز اسٹارزغمزدہ

کراچی/لاہور (آئی ا ین پی) پاکستان میں کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کے انتقال پرشوبز اسٹارزغمزدہ ہیں اوردکھ کا اظہارکررہے ہیں۔اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ عمر شریف کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ اداکارہ ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے عمر شریف کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اداکارعدنان صدیقی نے کہا کہ آپ نے ہمیں بہت ہنسایا اوراب ہمیں چھوڑکرچلے گئے۔ ہم سب بہت افسردہ ہیں۔
معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کامیڈی بادشاہ عمر شریف کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔ سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ہمارے کامیڈی کے اپنے بادشاہ عمر شریف کو الوداع۔سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ عمر شریف نے اداکاری ہی نہیں انسانیت بھی سکھائی۔ہمایوں سعید نے کہا کہ عمر شریف بلا شبہ حتمی کامیڈی کنگ تھے، عمر بھائی! ہم آپ کو یاد کریں گے۔ادکارہ میرا نے عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا گھومی ہے، عمر شریف جیسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عائشہ عمر نے لکھا کہ آج ہم نے اپنے عظیم لوگوں میں سے ایک شخص کو کھو دیا ہے۔ سینئر اداکار جاوید شیخ بولے میرا اور عمر شریف کا 40 سال کا ساتھ ختم ہوگیا۔ معروف اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ لیجنڈ کبھی مرا نہیں کرتے، آپ ہمیشہ ہم سب کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اداکار یاسر حسین نے عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فادر آف کامیڈی عمر شریف کے انتقال سے اردو کامیڈی یتیم ہوگئی ہے۔اداکار فیصل قریشی نے اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللہ عمر شریف کے درجات بلند کرے، آمین۔ اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنے پیغام میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بلاخر ہم سب کو اللہ کے پاس جانا ہے، لیکن عمر شریف صاحب کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔گلوکارابرارالحق نے کہا کہ ہمیں ہنسانے والا آج رلا کرچلا گیا۔ گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ دکھ کے اظہار کے لیے الفاظ نہیں ہیں، خدا عمرشریف کو جنت میں جگہ دے۔پر اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو عمر شریف کے قدموں میں بیٹھتے دیکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close