کرونا کیسز میں کمی ٗ این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( پی این آئی)این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ۔سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہاکہ این سی او سی نے آٹھ شہروں میں ویکسینیشن کی اعلی سطح کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کیا ہے، ان شہروں میں کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، میرپور ، مظفر آباد ، گلگت اور سکردو شامل ہیں، یکم اکتوبر سے مکمل ویکسینیشن

نہ کرانے والے افراد پر متعدد پابندیاں عائد کی جائیں گی، کورونا سے نکلنے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسینیشن ہے۔اسد عمر نے کہاکہ زیادہویکسینیشن والے شہریوں اور شہروں کو ریوارڈ دینے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی، کم ویکسینیشن والے شہروں اور شہریوں پر زیادہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں