مولانا طارق جمیل کی دوسری شادی؟ جعلی خبر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا

لاہور(پی این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی دوسری شادی سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے لگیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایک سکرین شارٹ شیئر کیا، اس سکرین شاٹ کے اوپر فیک نیوز لکھا ہوا ہے۔

معروف عالم دین کی طرف سے شیئر کیے گئے سکرین شاٹ پر لکھا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی دوسری بیوی منظر عام پر آ گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر میری دوسری شادی سے متعلق کچھ یوٹیوب چینلز ویوز اور سبسکرائبرز کی خاطر جھوٹ بول رہے ہیں، اس بات کا حقیقت سے بالکل بھی تعلق نہیں ہے۔ اللہ ان کو ہدایت عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close