عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔

 

یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں تقریر سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہے، اقوام متحدہ آفیشل یوٹیوب چینل پر 2 روز میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو دیکھنے والوں کی تعداد ساڑھے 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان ویورشپ میں بڑے عالمی رہنماؤں کو ایک مرتبہ پھر پیچھے چھوڑ دیا، 25 ستمبر کو اقوام متحدہ آفیشل یوٹیوب چینل پر وڈیو اَپ لوڈ ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کو سب سے زیادہ دیکھا اور سنا گیا ہے جبکہ ویوز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،اتوار اور پیر کی درمیانی شب تک 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد ویوز کے ساتھ وزیراعظم عمران خان پہلے نمبر پر ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی دو لاکھ 40 ہزار ویوز کے ساتھ دوسرے، امریکی صدر جوبائیڈن 81ہزار ویوز کے ساتھ تیسرے، چینی صدر 68 ہزار ویوز کے ساتھ چوتھے، برطانوی وزیراعظم 50 ہزار ویوز کے ساتھ پانچویں، ایرانی صدر 45 ہزار ویوز کے ساتھ چھٹے، ترک صدر 27 ہزار ویوز کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی تقریر کو 9 ہزار لوگوں نے دیکھا ہے، جرمنی، فرانس، روس، ملائیشیا اور آسٹریلیا کے سربراہان کی ویورشپ بھی انتہائی کم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close