جمائما خان نے پاکستانی رکشہ حاصل کر ہی لیا، کہاں سے ملا؟

لندن (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نےبالآخر پاکستانی رکشا تلاش کر لیا۔جمائما خان نے انسٹا گرام پر پاکستانی رکشے کی تصاویر شیئر کی ہیں کہ انہیں اس کی جس کی انہیں تلاش تھی۔انہوں نے اپنی شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیو پر لکھا کہ کورونا کے دور میں فلم سازی کا جادو۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو لندن میں پاکستان اسٹائل کے رکشے کی

تلاش تھی جسے تلاش کرنے میں وہ کامیاب ہو گئیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہمیں لندن میں فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے۔ رکشہ اگلے ہفتے منگل اور جمعہ کو چاہیے، کیا کوئی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس ہے؟اس کے جواب میںایک پاکستانی احتشام الحق نے رکشے سے متعلق معلومات دیں جس کے جواب میں جمائما نے ان سے رابطے کے لیے کہا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔ اداکاری کی جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کی کہانی کا موضوع متوقع

طور محبت اور شادی سے متعلق ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں