سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں سے متعلق بھی فیصلہ سنا دیا

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے اقاموں، وزٹ ویزوں اور خروج و عودۃ ویزوں کے بعد سیاحتی ‏ویزوں میں بھی توسیع کا اعلان کر دیا، سفری پابندیوں کی وجہ سے سفر نہیں کر پانے والے ایسے افراد جن کے پاس 24 مارچ 2021 سے قبل کسی بھی ملک سے جاری کردہ ویزے ہیں ان میں خودکار ‏نظام کے تحت توسیع کردی گئی۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے تمام ویزے جو 24 مارچ 2021 سے قبل کسی بھی ملک سے جاری ہوئے ہوں ان میں خودکار ‏نظام کے تحت توسیع کی گئی ہے ، وزٹ ویزہ برائے سیاحت کی مدت میں ‏توسیع شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کی گئی اور اس سلسلے میں ای میل کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ای ویزہ کا نموہ بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں واضح طور پر ان کے ویزا کی میعاد کا ذکر کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کو مملکت آنے کا حل بتادیا گیا ، سعودی عرب آمد سے قبل 14 دن کسی دوسرے ملک میں قیام کریں، مملکت آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا ، سعودیہ عرب آنے کے بعد ایک بوسٹرڈوز لگانی ہوگی ، اس حوالے سے جوازات کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ممنوعہ ممالک جہاں سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی ہے ، ایسے ملک سے آنے والے افراد مملکت آمد سے قبل 14 دن کسی دوسرے ملک میں قیام کریں ، وہاں سے ممکت آئیں تاہم آنے سے کم از کم 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا ، ایسے افراد جنہوں نے سعودی عرب میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین نہیں لگوائی بلکہ ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ کو ئی بھی ویکسین لگوائی ہے اور وہ سعودی عرب میں نہیں لگائی جاتی تو انہیں مملکت آنے کے بعد ایک بوسٹرڈوز لگانی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close