ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

کراچی (پی این آئی) کاروباری ہفتے کے تیسر ے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12پیسے سستاہونے کے بعد168.40روپے پر آگیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 168روپے 52پیسے پر بند ہوا تھا۔

سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی

جدہ (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے اثرات سعودی مملکت کی منڈی پربھی مرتب ہوئے، سعودی عرب کے مختلف شہروں میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سعودی میڈیاکے مطابق گزشتہ جمعہ کے دن مملکت میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 211.35 ریال (56.36 ڈالر) رہی جبکہ 21 قیراط کے ایک گرام سونے کے نرخ 184.93 ریال ( 49.32 ڈالر) رہے ۔18۔قیراط والا ایک گرام سونا158.51 ریال میں فروخت ہوا جبکہ 14 قیراط والا سونا 123.29 ریال فی گرام کے حساب سے فروخت کیا گیا۔اس کے علاوہ ایک اونس (بسکٹ ) کی قیمت 6577.50 ریال (1754 ڈالر) رہی جبکہ سونے کا پاؤنڈ (جنیہ) 1479.46ریال (394.52 ڈالر) میں فروخت کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں