اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آبادہائی کورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست گزار وکیل شاہینہ شہاب الدین نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ انہوں نے بھی ویکسین نہیں لگوائی، اس دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تو کورٹ نہیں آ سکتیں، ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو سکتی ہیں،جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ

نے خاتون درخواست گزار وکیل سے کہا کہ آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ عدالت کیسے آسکتی ہیں؟ بار اور بینچ کا فیصلہ ہے کہ کوئی بغیر ویکسینیشن یہاں نہیں آئے گا،چیف جسٹس نے مزید کہا کہ 22کروڑ لوگوں کے بھی حقوق ہیں آپ کی وجہ سے دیگر کو تو متاثر نہیں کر سکتے،عدالت کے ریمار کس پر خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ ویکسینیشن کے نہیں بلکہ زبردستی ویکسین لگوانے کے خلاف ہیں،عدالت نے خاتون وکیل شاہینہ شہاب الدین کو ویکسینیشن کرانے کی ہدایت دی اور ریمارکس دیے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کے خلاف تھے، آپ بھی ویکسین نہ لگوا کر کورونا پھیلانے میں تعاون کررہی ہیں، اب جو جو ویکسینیشن نہیں کرا رہا وہ تو پھر ڈونلڈ ٹرمپ کا فالوور ہوا،چیف جسٹس اطہر من اللہ کا اپنے ریمارکس

میںکہا کہ حضرت محمدؐ نے بھی فرمایا ہے کہ جہاں وبا ہو وہاں نہ جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close