کرکٹ صورتحال،وزیراعظم کابیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے معاملے پر بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق عمران خان نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورہ کے منسوخی کے بعد سینئر وزرا سے مشاورت کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حقائق دنیا کے سامنے لانے کی ہدایت کردی،ملاقات کے دوران دونوں ٹیموں کے دوروں کی منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے

کا فیصلہ کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو حقائق سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیک اکائونٹس سے ای میلز، فیک نیوز سمیت تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close