لندن(پی این آئی)سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے کہا ہے کہ انگلینڈ بورڈ پاکستان کا قرض چکانے میں ناکام رہا ہے۔برطانوی اخبار کے لیے لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں انکا کہنا تھا کہ انگلش بورڈ اور کھلاڑیوں کے پاس اس ہفتے چیزوں کو ٹھیک کرنے کا موقع تھا مگر انہوں نے اسے گنوادیا۔آسڑیلیا سے چیزوں کو ٹھیک کرنے کی اتنی ہی امید ہے جتنی کہ انگلینڈ سے تھی۔
دورے کی منسوخی سے واضح پتہ چل رہا کہ اس کی وجہ سیکیورٹی تھریٹ نہیں ہے۔انگلش سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے دورے کے حوالے سے کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔اگر کوئی سیکیورٹی کا مسئلہ تھا تو انگلینڈ بورڈ کا اس کا بتانا چاہیے تھا۔انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر سری لنکن کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بڑی پیشکش کردی ۔ معروف برطانوی صحافی پیٹر اوبورن کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ دورے کو سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ نہیں کیا گیا،برطانوی ٹیم کو وہی سیکیورٹی فراہم کی جانی تھی جو کہ برطانوی شہزادے کو کچھ روز قبل پاکستان کے دورے کے دوران فراہم کی گئی تھی۔ برطانوی ہائی کمیشنر آفس بھی سیکیورٹی سے مطمئن تھا۔پاکستان کے بغیر کرکٹ کا کھیل مکمل نہیں ہے۔پاکستان نے کورونا کے شدید خطرات کے باوجود پاکستان کا دورہ کیا اور برطانیہ کی مدد کی اور اس کے بدلے میں برطانوی بورڈ نے بہت غلط کیا۔یہ صرف پاکستان کرکٹ نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ایک دھچکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں