جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس، مشروط طور پر استعفیٰ دینے کی پیشکش

شیخوپورہ(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی جانب سے نواز شریف کے حکم پر دئیے گئے نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کس طرح انہیں شوکاز نوٹس پر راضی ہوئے ہوں گے، وہ جانتے ہیں۔ شوکاز نوٹس چھوٹی چیز ہے، نواز شریف کہیں تو وہ ایک سیکنڈ میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے۔واضح رہے کہ جاوید لطیف کو گزشتہ روز شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں ان سے سات دن کے اندر جواب طلب کیا گیا تھا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر جو باتیں کیں، وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close