پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، حمزہ شہباز

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، تبدیلی کا یہ سبز باغ پاکستان کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5روپے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نااہل حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے لیکن عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے، ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے،حمزہ

شہباز نے کہا کہ شوگر بلڈ پریشر کی ادویات میں بھی 17فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومتی ترجمان اب عوام پر احسان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت کے دنیا سے تقابلی جائزے کی پریس کانفرنسیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کی اس حکومت میں نہ صلاحیت ہے اور نہ ہی ارادہ ،مہنگائی پہلے ہی 13فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں