پاکستان اور ترکی ادارہ جاتی نظام پر مشاورت اوراسلاموفوبیا کے خلاف جدوجہد تیز تر کرنے پر متفق

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستا ن اور ترکی نے ادارہ جاتی نظام پر ایک دوسرے سے مشاورت ، استفادہ کرنے اوراسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور جدوجہد تیز تر کرنے پر اتفاق کیاہے ۔ منگل کو پیر نور الحق قادری کی انقرہ میں ترک ہم منصب ڈاکٹر علی ارباش کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ ملاقات میں پاک ترک دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر غور کیا گیا۔ترکی

کے ائمہ اور خطبا کے تربیتی نظام سے استفادہ کرنے پر مشاورت، علما اور مذہبی سکالر کے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا ۔ملاقات میں دونوں ممالک نے ادارہ جاتی نظام پر ایک دوسرے سے مشاورت اور استفادہ کرنے پر اتفاق کیا اوراسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور جدوجہد تیز تر کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ اس موقع پر ترک وزیر مذہبی امور نے پاکستانی طلبا کیلئے مزید سکالر شپ دینے کا وعدہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close