نئے پارلیمانی سال میں عوامی مفاد کی قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پارلیمانی سال میں عوامی مفاد کی قانون سازی کا عمل تیز کیاجائے ، ایسی موثر قانون سازی ہونی چائیے جس کا عوام کوبراہ راست فائدہ پہنچے ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، چئیرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور نئے پارلیمانی سال کے حوالے تبادلہ خیال کیا

گیا،وزیر اعظم نے پارلیمان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کو سراہا،ملاقات کے دوران عمران خان نے نئے پارلیمانی سال میں عوامی مفاد کی قانون ساز ی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close