وزیر اعظم عمران خان کوامریکی صدر کے فون کے لیے اعلیٰ امریکی عہدیدار نے اشارہ دے دیا

واشنگٹن (پی این آئی) کابل سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد پاکستان کی اہمیت امریکہ سمیت دنیا کے تمام ملکوں کی نظر میں بڑھ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وین نے کہا ہے کہ ا فغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، افغان صورتحال کے تناظر میں صدر بائیڈن پاکستانی وزیر اعظم سے رابطہ کریں گے۔سینیٹر کرس وین کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ،

قومی سلامتی کے مشیر اور بائیڈن انتظامیہ سے اس سلسلے میں بات کی ہے، صدر بائیڈن اور عمران خان کے درمیان رابطے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ حکام کا پاکستانی ہم منصب حکام سے مکمل رابطہ ہے، عالمی برادری کو طالبان پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں