ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ، تین ماہ میں تیسری بار امریکا چلے گئے

کراچی (آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ کراچی ائیرپورٹ سے امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 603 سے امریکا کے لیے روانہ ہوئے۔ مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے، وہ امریکا میں پارٹی کارکنان اور دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا 3 ماہ میں یہ تیسرا امریکا کا دورہ ہے۔۔۔۔


تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں