اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی،نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 38پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے،نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ایک روپے 47پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی اور اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021کو ایف
سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف ستمبرکے مہینے کے بلوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،نوٹیفکیشن کیمطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں