چوروں نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی نہ بخشا، واردات ڈال دی گئی

نوڈیرو(پی این آئی) نوڈیرو میں بد امنی نے ڈیرے ڈال لیے، چوروں نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی نہیں بخشا، ایک ماہ میں بلاول بھٹو کے کھیتوں سے دوسری بار چوری ہوئی ہے، چور بجلی کا ٹرانسفارمر گرا کر کوائل چرا کر لے گئے۔

لاڑکانہ ضلع میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔ چوروں نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بھی نہیں بخشا۔ پولیس کے مطابق ایک ماہ میں دوسری بار بھٹو سٹیٹ میں بلاول بھٹو کے کھیتوں میں چوری کی واردات ہوئی ہے چور کھیتوں سے بجلی کے ٹرانسفارمر کو گرا کر اس سے کوائل چوری کرگئے۔پولیس کے مطابق واردات میں 4 سے 5 چور ملوث ہیں جن کے پیروں کے نشان ملے ہیں، ان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جن کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی نامعلوم چوروں کی جانب سے بھٹو اسٹیٹ میں بلاول کے کھیتوں سے سولر پلٹیں اور بیٹریاں چوری کی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close