موٹروے پرخوفناک حادثہ، گاڑی کے دو ٹکڑے ہوگئے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی ) موٹروے پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ہنڈا سیوک گاڑی کے دو ٹکڑے ہو گئے ، ڈرائیور معجزاتی طور پر بچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا کمپنی کی کمپنی کی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔معجزاتی طور پر بچ جانے والے گاری کے مالک کا کہنا تھا کہ میں لاھور کی طرف جا رہا تھا، ک

روز کنٹرول ختم کرنے کیلئے بریک کو ٹچ کیا، سسٹم ھینگ ہو گیا،گاڑی نے قلابازیاں کھائیں اور 2حصوں میں ٹوٹ گئی،اس کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہے ھنڈا سوک کی کوالٹی ہے ،اس کو اتنا شئیر کریں کہ یہ قوم کو لوٹنے والی کمپنیاں آپ سے معافی مانگیں۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد جواد نے اس حوالے سے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ۔احمد جواد کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے مستند ہونے کے شواہد میرے پاس نہیں لیکن اس حادثے سے سیکھا جا سکتا ہے،کروز کنٹرول کا استعمال مت کریں،ہنڈا سوک کو انکوائری کرکے عوام کوآگاہ کرنا چاہیے،اس ماڈل کی گاڑیوں کو ری کال کرکے نقص دور کرنا چاہیے۔ ھنڈا سوک کا مالک جو حادثے کا شکار ہوا،اُس کی زبانی حادثے کی تفصیلات۔اس واقعے کے مستند ہونے کے شواہد میرے پاس نہیں لیکن اس حادثے سے سیکھا جا سکتا ہے،کروز کنٹرول کا استعمال مت کریں،ھنڈا سوک لو انکوائری کرکے عوام کوآگاہ کرنا چاہیے۔اس ماڈل کی گاڑیوں کو ری کال کرکے نقص دور کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں