والدین محتاط ہو جائیں، پنجاب میں بچوں کی موذی بیماری پھیلنے لگی

لاہور (پی این آئی) بچوں کی ایک بیماری نےپنجاب میں پھیلنا شروع کر دیا ہے ۔محکمہ صحت کے حکام کاکہنا ہے کہ صوبے میں خسرہ کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، محکمۂ صحت پنجاب نے 15 نومبر سے صوبے بھر میں انسدادِ خسرہ مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔پنجاب میں حفاظتی ٹیکہ جات کے شعبے کے انچارج مختار احمد کا کہنا ہے کہ 8 ماہ کے دوران 13 اضلاع کی 63 یونین کونسلوں میں

خسرہ کے 470 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 12 بچوں کی اموات بھی ہوئیں۔اسی طرح راولپنڈی میں 86 اور لاہور میں 49 بچےخسرہ سے متاثر ہوئے، 15 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ خسرہ مہم کے دوران خسرہ اور روبیلا دونوں کے انجکشن اکٹھے لگائے جائیں گے۔خسرہ سے بچاؤ کے لیے انجکشن لگانے کی مہم کے دوران 9 سے 15 سال تک کی عمرکے بچوں کو خسرہ کے انجکشن لگیں گے۔واضح رہے کہ 2018ء میں پنجاب میں 11 ہزار بچے خسرہ میں مبتلا ہوئے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں