کراچی(پی این آئی)وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں پیر سے تمام سکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، اگر والدین چاہتے ہیں کہ سکول بند نہ ہوں تو نویں سے بارہویں تک کے طلبہ کی فوری ویکسینیشن کروائیں۔وزیر تعلیم سندھ کی زیر صدارت ڈائریکٹویٹ آف پرائیوٹ انسٹیٹیوشن اینڈ رجسٹریشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ویکسینیشن سے
زندگی معمول پر آئی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے، تمام والدین تنظیم، نجی سکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیرتعلیم سندھ نے کہاکہ نجی سکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائیں گی، سندھ میں نجی سکولز اساتذہ کو تنخواہ مزدور کی کم از کم مقرر تنخواہ کے برابر دینا ہوگی، نجی سکولز کو فیس جمع میں تاخیر کرنے پر بچوں کو نکالنے نہیں دوں گا، نجی سکول والوں کو قانون کے مطابق 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی۔سردار شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے، نجی سکول اساتذہ کی سندھی پڑھانے کی ٹریننگ لینگویج اتھارٹی دے گی، چاہتے ہیں سندھی زبان سے ہم آہنگی پیدا کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں