پریشان نہ ہوں، سب ٹھیک ہو جائیگا، ڈی جی آئی ایس آئی کی کابل میں دبنگ انٹری

کابل (پی این آئی) پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیض حمید نے کابل ایئر پورٹ پہنچنے پر بین الاقوامی میڈیا سے مختصر گفتگو کی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ڈی جی آئی ایس آئی کابل ایئر پورٹ پر لینڈ ہوئے تو افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی کو چائے بھی پیش کی گئی جس کی تصویر سامنے آنے پر ’کابلی چائے‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایئر پورٹ پر لینڈ ہوئے تو بین الاقوامی میڈیا نے انہیں گھیر لیا اور سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ طالبان کی سینئر لیڈر شپ سے ملاقات کرنے والے ہیں؟ اس پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے، وہ ابھی ابھی ایئر پورٹ پر لینڈ ہوئے ہیں۔ایک خاتون صحافی نے سوال پوچھا کہ ’آپ کیا سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں کیا ہونے والا ہے؟‘ اس پر پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ ہم افغانستان میں امن و استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔‘ بعد ازاں ڈی جی آئی ایس آئی نے مسکراتے ہوئے کہا “Don’t worry, everything will be okay” (پریشان نہ ہوں، سب ٹھیک ہی ہوگا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close