اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز زیریں سندھ، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم صبح کے اوقات میں چندمقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم کرم اور وزیر ستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ،دادو اور کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تا ہم خطہ پوٹھوہار ، نارووال ،لاہور، سیالکوٹ،سرگودھا، گوجرانوالہ ،گجرات، بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم خضدار، قلات اور گردوانوح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منڈی بہاولدین 10، گوجرانوالہ 09،قصور 06، سیالاکوٹ 04، لاہور(نشتر ٹاؤن 22، جوہر ٹاؤن 20، سٹی ، ائیر پورٹ 04،واسا آفس،گلبرگ 03، اپر مال 01)، سندھ: اسلام کوٹ 50،بدین27،کراچی (سعدی ٹاون 41، یونیورسٹی روڈ 30، سرجانی ، نارتھ کراچی 28،فیصل بیس 23، ڈی ا یچ اے ،ماڈل ابزویٹری 22، جناح ترمینل 21، مسرور بیس 19،سرجانی 18،کیماڑٰ ی 13، ناظم آباد 11، قائد آباد 02)،نگر پارکر15، ڈپلو 14،مٹھی 03، بلوچستان: بارکھان5 0، لسبیلہ 04، سبی 02،کشمیر : راولاکوٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 43اور سبی میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں