کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے تھر کے مائی بختاور ایئرپورٹ کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی اے خاقان مرتضی نیکہا کہ چیف سیکریٹری سندھ سے تھر ایئرپورٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، تھرایئرپورٹ کو مکمل فعال کرنے کیلئے سندھ حکومت نے درخواست کی ہے،ڈی جی سی اے اے نے کہا کہ تھر ایئرپورٹ پر پی آئی اے اور دیگر چارٹر ایوی ایشن کمپنیز اپنا آپریشن شروع کریں گی،اس وقت سیاحتی لائسنس رکھنے والی ایوی ایشن کمپنی خدمات دے رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں