شکست خوردہ عناصر ملک کو پیچھے کی جانب دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں، عثمان بزدار

لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر ملک کو پیچھے کی جانب دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ عناصر نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو، پاکستان کے عوام نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو 5 سال کا مینڈیٹ دیا ہے ۔ منگل کو اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ 3 سال میں ہم نے ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عوام ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا ساتھ نہیں دے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close