ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، آج کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں؟ محکمہ موسمیات کی تفصیلی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر ، خیبر پختو نخوا ،اسلام آباد ، گلگت بلتستان ،شما ل مشرقی بلوچستان، بالائی پنجاب اورسندھ میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا ۔اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ کشمیرمیں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ سوات، دیر ،چترال ، شانگلہ ، مالاکنڈ، بونیر،کوہستان ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ بنوں، کرم اورڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔ تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، بدین، ٹھٹہ، کراچی، جامشورو، دادو، لاڑکانہ، سکھراورجیکب آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران اسلام کو ٹ، مٹھی، عمر کوٹ اور نگر پار کر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ۔خطہ ٔپوٹھوہار،لیہ، نارووال، سیالکوٹ ، گو جرانوالہ ، لاہور، ملتان ، خانیوال، ڈی جی خان، راجن پور،بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا ۔ تاہم کوہلو، بارکھان، سبی، لارالائی، موسی خیل، ژوب ، زیارت، کو ئٹہ، پشین، مستونگ، نصیر آباد، قلات، خضدار، لسبیلا ، آواران اورزیارت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان: اسلام آباد ، شمالی بلوچستان اور کشمیر کے اضلاع میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: لاہور (فرخ آباد 62 ، ائرپورٹ 18 ، تاج پورہ 17 ، لکشمی چوک 12، ، شاہی قلعہ 11 ، چوک ناخدا 10 ، اپر مال 08 ، جیل روڈ 07 ، مغل پورہ 06 ، نشتر ٹاؤن 03 ، جوہر ٹاؤن، واسا ہیڈ آفس 02 ، اور گلشن راوی 01) ، کوٹ ادو50 ، ٹی ٹی سنگھ 25 ، ملتان (سی سی آر آئی 35 ، چونگی09 – 33 ، ممتاز آباد 31 ، سمجیا آباد 19 ، ا ئرپورٹ 16 اور شجاع آباد 04) ، اسلام آباد (سید پور 26 ، گولڑہ اور بوکرا 02، اے پی ، زیروپوائنٹ01 ،) ، ڈی جی خان 25 ، بہاولپور (سٹی 23 ، ائرپورٹ 11) ، نور پور تھل اور جھنگ 04 ، لیہ 03 ، خانیوال02 ، قصور اور ساہیوال،نارووال ،، فیصل آباد 01 ، راولپنڈی (شمس آباد 01) ، خیبر پختونخوا: پار ہ چنار 15، دیر (اپر) 08، چراٹ 04، کالام05، بنوں 02 ،قلات، کاکول 01 ،کشمیر: راولاکوٹ 09 ، بلوچستان: خضدار 14، گلگت بلتستان: بگروٹ ،بابو سر 03 اور استور میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور، لسبیلہ،مٹھی، نوابشاہ،سبی42 ، نو کنڈی اورتربت میں41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close