کابل ایئرپورٹ پر ایک اور حملے کا خطرہ

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی ملٹری کمانڈرز نے بریفنگ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کابل ایئرپورٹ پر ایک اور حملے کا خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جارہی ہے، داعش خراسان کو ڈرون کا نشانہ بنایا گیا، یہ آخری حملہ نہیں ہے۔ادھر پینٹاگون کے مطابق افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش خراسان کے 2 جنگجو مارے گئے جبکہ داعش کا ایک جنگجو زخمی بھی ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close