روشن اپنا گھر پروگرام کا افتتاح، اب کوئی آپکے پلاٹ یا گھر پر قبضہ نہیں کر سکتا، گارنٹی کس کی ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے روشن اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کردیا، روشن اپنا گھر کی گارنٹی بینک دے گا، بینک کی گارنٹی کے بعد پلاٹ یا گھر پر کوئی قبضہ نہیں کرسکے گا، پاکستان میں قبضہ گروپ کا ریکٹ بنا ہوا ہے، جو اورسیز کے پلاٹ یا گھر پر قبضہ کرلیتے تھے، روشن اپنا گھراسکیم گیم چینجر ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں روشن اپنا گھر پروگرام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روشن اپنا گھر اسکیم ایک گیم چینجر ہے، روشن اپنا گھر وہ چیز ہے جو جس کی بینک گارنٹی لے رہے ہیں، اورسیزپاکستانیوں کوپلاٹ لیتے وقت پتا ہوگا کہ اس کے پیچھے بینک کی گارنٹی ہے، اس لیے اس پر قبضہ نہیں ہوسکے گا، اس پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور پیسا آئے گا۔روشن گھر کے پروگرام میں اورسیز شرکت کریں گے تو کرنٹ اکاؤنٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اب ہم اس راستے پر نکل گئے کہ پاکستان سے باہر 90 لاکھ پاکستانی اثاثہ ہیں ان کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کریں گے۔ اس سے ایسی ترقی ہوگی جو مستحکم رہے گی۔ ورنہ ہر بار گروتھ ریٹ گر جاتا ہے اور ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اوورسیزپاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیداکررہی ہے، سسٹم میں بہتری لا کر سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔میں سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو جانتا ہوں، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے برا اثاثہ ہیں، میں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ترقی کرتے دیکھا ہے، ہم نے بہت کم اوورسیز پاکستانیوں سے فائدہ اٹھایا، سرمایہ کاری میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، پاکستان میں قبضہ گروپ کیخلاف جہاد کررہے ہیں، ماضی میں کسی نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود پر توجہ نہیں دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close