وزیر اعظم عمران خان عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر اور کشمیریوں کی ترجمانی کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی تین سالہ حکومتی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بھرپور آواز اٹھانے پر،صحت کارڈ سے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے،یکساں تعلیمی نصاب، کورونا کے خلاف بہترین حکمت عملی، کامیاب احساس پروگرام اور عالمی سطح پر امت مسلمہ کی بھی بھرپور ترجمانی پر وزیر اعظم پاکستان عمران کی قیادت میں قائم تحریک انصاف کی حکومت کو تین سال مکمل کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے حکومت پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں بھی خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر اور کشمیریوں کی ترجمانی کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بلا تفریق احتساب اور خارجہ پالیسی میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close