لاہور (پی این آئی) ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کرنے والے نذیر چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد جہانگیر ترین گروپ کے 11 لوگ علیحدہ ہونے والے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگی ہے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، انہوں نے ذمہ داری لگائی ہے کہ لاہور کو پی ٹی آئی کا قلعہ بنانا ہے۔نذیر چوہان نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد جہانگیر ترین کے گروپ سے 11 لوگ علیحدگی اختیار کرنے والے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں