اسلام آباد(پی این آئی)سعودی عرب کی جانب سے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین کی منظوری دے دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سائنو ویک اور سائنو فام کے ساتھ منظور شدہ ویکسین کی تیسری خوراک لینا ہو گی ۔سائنو فام اور سائنو ویک کی دو ڈوز لگوانے والے سعودی عرب آ سکتے ہیں لیکن بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہو گی ۔دوسری جانب چین کی کمپنیوں کی تیار کردہ کووڈ ویکسینز کورونا کی قسم ڈیلٹا کی روک تھام میں کافی موثر ہوتی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات چین میں ہونے والی 2 مختلف طبی تحقیقاتی رپورٹسمیں سامنے آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک تحقیق میں چین کے صوبے گوانگزو میں ڈیلٹا کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ویکسینز علامات والی بیماری سے بچا ئوکے لیے 59 فیصد تک موثر ثابت ہوئیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی ویکسین کی 2 خوراکوں سے بیماری کی معتدل علامات سے 70.2 فیصد تحفظ ملا جبکہ سنگین علامات کی روک تھام میں ان کی افادیت 100 فیصد رہی۔یہ حقیقی دنیا میں کورونا کی قسم ڈیلٹا کے خلاف چینی کمپنیوں کی ویکسینز کی افادیت کا پہلا ڈیٹا قرار دیا جارہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں