تحریک انصاف چھوڑ کر نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔گورنر ہائوس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ عبدالعلیم خان اور مجھ سمیت سب تحریک انصاف کا حصہ ہیں، نئی جماعت بنانی ہوتی تو تحریک انصاف کے عہدے چھوڑ چکے ہوتے۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے یا علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں،پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اس اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں، اگر یہ واپس ہوا تو ملکی معیشت کا بڑا نقصان ہو گا،اقلیتوں نے قیام پاکستان اور پنجاب کی پاکستان میں شمولیت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، ملک کا آئین اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کی پاسداری کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں