چاہیں تو صوبہ پنجشیر ایک دن میں فتح کر لیں، افغانستان میں نئی حکومت نے احمد مسعود کو بڑی پیشکش کردی

کابل(پی این آئی)سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہم ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں لیکن وہاں کے مسائل بھی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اب 20 سال پہلے والی صورتحال نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا آئین تشکیل دیا جائے گا، چاہتے ہیں مخالفین بھی حکومت میں شامل ہوجائیں، قومی پرچم کس طرح ہو گا، اس کا فیصلہ مستقبل میں کریں گے، تمام گروپوں کو مستقبل کی حکومت میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داعش کے قیدی جیلوں سے نکل چکے ہیں اور وہ چھپے ہوئے ہیں، انہیں افغان لوگوں کی حمایت حاصل نہیں،ممکن نہیں کہ اب داعش افغانستان میں زور پکڑے۔سہیل شہین نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،افغانستان کا نیا دور صلح،مساوات اور تعمیر نوکا ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close