کراچی (پی این آئی) کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکولز بند کرنے کا وزیراعلیٰ سندھ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ ایکشن کمیٹی کے ارکان نے بتایا کہ ہمارے نوّے فیصد سے زائد اساتذہ ویکسین لگوا چکے ہیں، باقی اسٹاف کو بھی ویکیسن لگوانے کے بعد اسکول بُلایا جائے گا، لیکن سندھ حکومت من مانے فیصلے کر رہی ہے۔ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے، اگر اسکولوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ جب پورے ملک میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں تو سندھ کے بچوں کو اُن کے حق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں