اسلام آباد (پی این آئی)امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی پر ہونےوالےحملےکےحوالےسے ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ردعمل دیتےہوئےکہاہےکہ ہمیں ایف ایم سی کارزویل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ایک ساتھی قیدی کےحملہ کی اطلاع ملی،واشنگٹن ڈی سی میں ہمارےسفارت خانےاور ہیوسٹن میں قونصل خانے نے فوری طور پر متعلقہ امریکی انتظامیہ سے معاملہ اٹھایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہوسٹن میں ہمارے قونصل خانے نے فوری طور پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت جاننے کے لیے دورہ کیا،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو چند معمولی چوٹیں آئیں ہیں تاہم وہ ٹھیک ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے متعلقہ امریکی انتظامیہ سے معاملے پر باقاعدہ شکایت کی ہے،ہم نے امریکی انتظامیہ کو واضح کیا کہ وہ معاملے کی فوری تحقیقات اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانہ اور ہوسٹن کا قونصل خانہ ڈاکٹر عافیہ کی قید کے دوران ان کی دیکھ بھال کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں