کابل(پی این آئی )افغانستان کے اول نائب صدر امراللہ صالح نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے آئین کے مطابق ملک کے قانونی قائم مقام صدر ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشرف غنی حکومت میں افغانستان کے اول نائب صدر امر اللہ صالح نے کہا کہ افغانستان کے آئین کے مطابق ملک کے صدر کی غیر موجودگی، موت، بھاگنے اور استعفے کی صورت میں اول نائب صدر ملک کا قائم مقام صدر بن جاتا ہے۔اس وقت میں اپنے ملک کے اندر موجود ہوں اور میں ملک کا قانونی قائم مقام صدر ہوں۔ میں تمام لیڈروں سے ان کی حمایت حاصل کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے رابطہ کر رہا ہوں۔خیال رہے امراللہ صالح اور شمالی اتحاد کے سابق لیڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ پنجشیر میں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں