گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی فیسوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ کی قیمت1200 سے بڑھ کر 1500 روپےہو گئی جبکہ گورنمنٹ گاڑیوں کو1600 روپے میں نمبر پلیٹ لگے گی۔دوسری طرف موٹرسائیکل کی نمبرپلیٹ کی قیمت میں بھی 250روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ حالیہ اضافے کے بعد موٹرسائیکل کی نمبرپلیٹ کی قیمت 750 سے بڑھ کرایک ہزار ہوگئی ہے۔ محکمہ ایکسائز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس کی فیسوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close